منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بحریہ ٹاؤن میں جائیدادیں رکھنے والوں کو نیب نے خوشخبری سنادی

11 اگست, 2025 15:27

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جائیدادیں اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ادارہ ان کے تمام قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 نیب کے ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری قانونی کارروائیاں صرف اس کے مالکان کی جائیدادوں تک محدود ہیں اور رہائشیوں یا عام سرمایہ کاروں کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بعض عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں اور گمراہ کن اطلاعات دراصل بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں کم قیمت پر حاصل کرنے کی ایک گہری سازش کا حصہ ہیں۔ نیب ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور تمام قانونی کارروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھی جائیں گی، تاکہ لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی افواہ یا جھوٹی خبر پر کان نہ دھریں اور اعتماد کے ساتھ اپنے روزمرہ معمولات جاری رکھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔