باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں سے مذاکراتی جرگہ ناکام ہونے پر باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج کے سامنے علاقے سے انخلا سمیت تین مطالبات رکھے تھے، تاہم فتنہ الخوارج نے علاقے سے نکلنے سے صاف انکار کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دو علاقوں میں لگ بھگ 300 دہشتگرد موجود ہیں، جبکہ خیبر اور باجوڑ میں سرگرم دہشتگردوں کی اکثریت، یعنی 80 فیصد سے زائد، افغان شہری ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کی مجموعی آبادی تین لاکھ سے زائد ہے، جن میں سے چالیس ہزار سے زیادہ لوگ اپنا علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








