اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

Important News for Those Wishing to Obtain a Firearm License
سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں موجودہ کمپیوٹرائزڈ لائسنسز کو اسمارٹ کارڈز پر مبنی لائسنس میں تبدیل کرنے کی تجویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ نئے نظام کا مقصد کارکردگی میں بہتری اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمارٹ کارڈز کو مجرمانہ ریکارڈ کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔
اس کے علاوہ نادرا کو لائسنس پر بلٹس کے بیلسٹک دستخط شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جو گولیوں کے نشانات کی مدد سے جرائم میں ملوث افراد کی شناخت میں مددگار ثابت ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ اس نئے نظام کے تحت اسلحہ لائسنس موجودہ فیس ڈھانچے کے تحت ہی جاری کیے جائیں گے اور شہریوں پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنسنگ کے نظام کی اصلاحات عوامی مفاد میں کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








