فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ امریکا: پاکستان کا مؤقف تسلیم، بھارت کا چہرہ بے نقاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا دورہ: پاکستان کا مؤقف تسلیم، بھارت کا چہرہ بے نقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ امریکہ نہ صرف سفارتی اور ملڑی ڈپلومیسی کی سطح پر ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے بلکہ اس کے مثبت اثرات پاک امریکہ تعلقات کے کئی اہم شعبوں میں نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، جس میں امریکی صدر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں کوسراہا۔
امریکہ کی جانب سے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا باقاعدہ اعتراف اس بات کی علامت ہے کہ امریکا پاکستان کو خطے کے امن و استحکام میں ایک ناگزیر شراکت دار سمجھتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملڑی ڈپلومیسی میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔
یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے بلکہ اس سے بھارت کی خطے میں مداخلت اور سپانسپرڈ دہشتگردی کی سرپرستی بھی بے نقاب ہوئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اس فیصلے سے بھارت کو شدید دھچکا لگا ہےاور اس کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
بھارت طویل عرصے سے ان دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان کے خلاف بطور پراکسیز استعمال کرتا چلا آ رہا ہے۔
بھارتی حکومت ان دہشتگرد تنظیموں کو مالی وسائل مہیا کرنے، ان سے براہِ راست رابطے رکھنے، ان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے، اور یہاں تک کہ ان کے زخمی دہشتگردوں کاعلاج اپنے اسپتالوں میں کرانے جیسے اقدامات میں ملوث رہی ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی ان دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ معاونت کوئی راز نہیں رہی، اور کئی مواقع پر اس کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔
یہ بات انتہائی اہم ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول خود بھی بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کے بیانات دے چکے ہیں۔
کلبھوشن یادیو، ایک حاضر سروس بھارتی نیوی افسر، جو بلوچستان میں تخریب کاری کے مشن پر پاکستان میں گرفتار ہوا، بھارتی ریاستی دہشتگردی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ بھارت نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج جس کی واضح مثال جعفر اایکسپریس اور کئی دیگر دہشتگردی کے واقعات کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ ہے۔
بھارتی میڈیا پر فتنہ الہندوستان کے نام نہاد ترجمانوں کے انٹرویو چلانا اور میڈیا پر یہ پرچار کرنا کہ بھارت کو بلوچستان کا نئی دہلی میں سفارتخانہ قائم کرنا چاہئے اس کی میڈیا کا مکروہ چہرہ بھی بے نقاب کرتا ہے۔
یہ تمام حقائق اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان میں بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشتگرد ی میں ملوث ہے اور پاکستان کا امن تباہ کرنے میں اس کا مکرہ کردار واضح ہے۔
ایسے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے دوران عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں اور بھارت کے زرِ اثردہشتگرد تنظیموں کو عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دلوانا ایک نہایت اہم کامیابی ہے۔
یہ نہ صرف پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر حمایت ہے بلکہ بھارت کی دہشتگردانہ پالیسیوں کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








