منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

عدالت کا 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

12 اگست, 2025 12:30

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا اور راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا جس کے بعد لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔