پاک-امریکہ تعلقات میں پیش رفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے اہم نتائج

فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ کامیاب دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق، فیلڈ مارشل نے فلوریڈا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور امریکی صدر سے بھی ملاقات کی، جہاں ان کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو تجارتی مراعات دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیکس عائد کیا جبکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیکس برقرار رکھا گیا۔ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ بھی کیا۔
پاکستان نے توانائی، معدنیات اور کرپٹو کے شعبوں میں امریکہ کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے۔ واشنگٹن میں کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے تجارتی بات چیت میں حصہ لیا، جبکہ پاکستان نے "ورلڈ لبرٹی فنانشل” کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق امریکہ اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناخوش ہے جبکہ مودی اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








