منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا، دشمن ایک بوند پانی نہیں چھین سکتا، وزیراعظم

12 اگست, 2025 20:29

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔

نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہناتھاکہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنھوں نے تاریخ کا رخ بدلا، قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا اور اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔

انھوں نے کہا کہ 6 بھارتی طیارے پاک فضائیہ نے گرائے جن میں 4 رافیل تھے، 6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے چھین نہیں سکتا، ایسی حرکت پر وہ سبق سکھائیں گےکہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، بھارت کا عسکری غرور 10 مئی کو غرق ہوگیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔