منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

شرح سود میں جلد کمی ہوگی اور بجلی بھی سستی کی جائیگی، وزیر خزانہ کا اعلان

13 اگست, 2025 13:49

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شرح سود میں جلد کمی ہوگی اور بجلی بھی سستی کی جائیگی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت میں تاجروں کا اہم کردار ہے، قوم  کو معرکہ حق کی کامیابی اور جشن آزادی مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی، افراط زر میں کمی کرنٹ اکاؤنٹس سر پلس، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ بہت جلد کم ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مانتا ہوں ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں، 78 سال میں پہلی بار ٹیرف اصلاحات کا آغاز ہوا، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی صورتحال بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری میں تیزی لائیں گے، 48 وزارتوں، 400 سے زائد محکموں میں رائٹ سائزنگ جاری ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے ٹاسک فورس کام کررہی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی نگرانی وزیر اعظم خود کررہے ہیں، نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، رواں سال قرضوں کی ادائیگی پر سود میں مزید کمی آئے گی، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پوری کوشش ہے سال کے آخر تک پاندا بانڈ جاری کردیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔