فیلڈ مارشل سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

Azerbaijan's Deputy Defense Minister Meets with Field Marshal
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کو امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی، نائب وزیر دفاع آذربائیجان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ کرنل جنرل کریم ویلیف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو بھی سراہا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








