پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

نریندر مودی کی ایکس پر مقبولیت کا بھانڈا پھوٹ گیا، بڑی تعداد میں بوٹس کا استعمال

13 اگست, 2025 15:12

نئی دہلی؛ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا مقبولیت کا پول کھل گیا۔

تحقیقی رپورٹس اور ڈیٹا کے مطابق مودی کے ایکس (سابق ٹوئٹر) فالوورز میں سے بڑی تعداد جعلی یا بوٹس پر مشتمل ہے، جبکہ عوامی حمایت کا تاثر محض ایک فریب ثابت ہوا۔

گروک کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں۔ ان کے موجودہ 109 ملین فالوورز میں سے تقریباً 44 سے 65 ملین مشکوک اکاؤنٹس قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق درست اعداد و شمار ایکس کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر ممکن نہیں، البتہ پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً ایسے جعلی اکاؤنٹس حذف کرتے رہتے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ مودی کی آن لائن مقبولیت پر سوال اٹھے ہوں۔

  • 2012 کے ایک تجزیے میں ان کے 46 فیصد فالوورز جعلی اور 41 فیصد غیر فعال نکلے۔

  • 2017 کے ٹویٹر آڈٹ میں صرف 37.4 فیصد فالوورز حقیقی ثابت ہوئے، باقی بوٹس یا مشکوک تھے۔

  • 2018 سے 2025 تک مختلف تحقیقی رپورٹس نے انتخابی بیانیہ میں بوٹس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مزید یہ کہ جدید اے آئی اور خودکار سسٹمز کے ذریعے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ 2019 کی انتخابی مہم میں ہیش ٹیگ #TNwelcomesModi پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بوٹس، جعلی فالوورز اور اے آئی پر مبنی سوشل میڈیا مہمات مودی کی سیاست کا نیا ہتھیار بن چکی ہیں، جبکہ تحقیق اور ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ ان کی آن لائن مقبولیت کا بڑا حصہ مصنوعی ہے، حقیقی نہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔