پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

جشنِ آزادی کا سب سے بڑا ایونٹ؛ کراچی میں آج رات کون کون سے راستے بند ہونگے؟ جانیے

13 اگست, 2025 18:09

کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں میوزیکل نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ٹریفک پولیس نے اس موقع پر خصوصی ٹریفک پلان اور پارکنگ کے انتظامات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ وہ گاڑیاں جنہیں اسٹیکر جاری ہوئے ہیں، وہ نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 1 اور 11 سے داخل ہوں گی۔

تقریب میں آنے والے شہری ایکسپو سینٹر اور چائنا گراونڈ میں پارکنگ کر سکیں گے جبکہ انہیں شٹل سروس کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اور سر شاہ سلیمان روڈ پر متوقع ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ بس، منی بس اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائے گا اور ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سروس روڈ پر نہ کھڑی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ تقریب کے دوران آمد و رفت آسان اور محفوظ ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔