پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اپنے بزرگوں، برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کا مظہر بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے انتہائی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی، پہلگام واقعے کی نہ صرف مذمت بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیش کش کی، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا مسئلے کا منصفانہ، پائیدار حل ہے، پاک فوج تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں، اپنی آزادی، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








