پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا خصوصی ڈوڈل

14 اگست, 2025 11:10

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر خصوصی ڈوڈل جاری کر کے پاکستانی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 یہ خوبصورت ڈوڈل انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں سبز ہلالی پرچم کو نیلے آسمان کے پس منظر میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ آسمان پر سفید بادلوں کی صورت میں گوگل کے حروف نمایاں کیے گئے ہیں۔ یہ ڈیزائن پاکستان کی آزادی اور قومی پرچم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 

 

گوگل کی جانب سے مختلف ممالک کے اہم تہواروں، تاریخی واقعات اور نمایاں شخصیات کی مناسبت سے ڈوڈلز جاری کرنا ایک روایت ہے۔ پاکستان کے لیے یہ سلسلہ 2011 میں شروع ہوا تھا، جب پہلی بار گوگل نے سبز رنگ کے ڈوڈل میں چاند، ستارے اور مینارِ پاکستان کی جھلک پیش کی تھی۔

پاکستان بھر میں آج 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز ملک کے مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، جب کہ نمازِ فجر میں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔