پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حکومت کا سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا فیصلہ

14 اگست, 2025 14:30

وفاقی حکومت نے سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز "نشانِ پاکستان” سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ اعزاز اُن کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے اور سفارتی محاذ پر مؤثر کردار ادا کرنے کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر کی گئی جارحیت کے بعد پاکستان کا مؤقف مختلف بین الاقوامی فورمز، بالخصوص یورپی پارلیمنٹ میں مضبوطی سے پیش کیا اور عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا امن بیانیہ اجاگر کیا۔ ان کے ہمراہ شریک پاکستانی وفد کو بھی اس کوشش پر سراہا گیا ہے۔

 

 

 

یاد رہے کہ جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی تھی، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنا تھا۔

 چار روزہ جنگ کے دوران پاکستان نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور کئی فضائی اڈے تباہ کیے، جس کے بعد بھارت نے امریکا سے مداخلت کی درخواست کی، جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔