پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

معرکہ حق میں بھارت کو شکست: فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء اور بلاول کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

14 اگست, 2025 15:14

ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف زرداری  اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

  صدر آصف زرداری نے معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا، داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن وامان قائم رکھنے پر محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نوازا، تذویراتی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر احسن اقبال کو نشان امتیاز سے نوازا۔

قومی اتفاق رائے اور ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر رانا ثنااللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ہلال جرات سے نوازا جبکہ معرکہ حق کے انتہائی مشکل دنوں میں عسکری معاملات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز عطا کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو معرکہ حق کے دوران فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کوخاک میں ملانے پر ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دیے گئے سفارتی وفد میں شامل طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، جلیل عباس جیلانی، حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر مصدق ملک، خرم دستگیر، سفیر عمومی برائے اقتصادی امور عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازا۔

تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ڈی جی ایئر انٹیلی جنس ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق اور ڈپٹی چیف ایئر اسٹاف آپریشنز ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے میجر جنرل تجدید ممتاز، ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی، ایئر کموڈور سجاد حیدر، کیپٹن پاکستان نیوی محمد عاطف اور کیپٹن محمد حیدر علی کو تمغہ بسالت سے نوازا۔

تقریب میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر محمد انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد خان اور اسکواڈرن لیڈر محمد اشعب کو دلیرانہ فضائی مہارت کے اعتراف میں ستارہ جرات عطا کیا گیا۔

صدر مملکت نے لانس حوالدار عامر شیراز شہید، لانس نائیک اکرام اللہ شہید اور سپاہی عدیل اکبر شہید کو تمغہ جرات سے نوازا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔