ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

When will the Rabi-ul-Awwal moon be sighted? Major prediction revealed
اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی ہے۔
اسپارکو کی جانب سے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق کی گئی پیشگوئی کے مطابق نیا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔
چاند کی رویت کے امکانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا فرق تقریباً 45 منٹ ہوگا، جو چاند دیکھنے کے لیے کافی ہے۔ اگر موسم صاف رہا تو 24 اگست کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اس پیشگوئی کی روشنی میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یکم ربیع الاول 25 اگست 2025 بروز پیر ہوگی، جب کہ چاند نظر آنے کی صورت میں عید میلاد النبی ﷺ یعنی 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔
تاہم، چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








