پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی؛ مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

15 اگست, 2025 11:19

گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ضلع غذر میں سیلاب سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

دیامر میں بھی بہن بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ شاہراہ بابوسر پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے مکانوں کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا جس کے بعد حسن آباد کے مکینوں نے گھر خالی کرنا شروع کردیے۔

سیلاب سے فصلوں، مکانات، اسکول اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان ہوا، حکومت گلگت بلتستان نے جگہ جگہ ایمرجنسی نافذ کردی۔

اس کے علاوہ  اسکردو میں بھی موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا جس کے باعث پاور ہاؤسز بند ہوگئے، اسکردو شہر کے لیے سدپارہ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔