پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر اظہار افسوس

15 اگست, 2025 16:22

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں کو تیز کریں، متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، زخمی افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

 وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے اور علاقے میں ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 مزید پڑھیں؛ خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سےتباہی، بونیر میں 78 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 118 ہوگئیں

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔