پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

خیبرپختونخوا حکومت کا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، 5 افراد شہید

15 اگست, 2025 16:53

خیبرپختونخوا حکومت کا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 مزید پڑھیں؛ خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سےتباہی، بونیر میں 78 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 118 ہوگئیں

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔