پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

خیبرپختونخوا حکومت نے کل یوم سوگ کا اعلان کر دیا

15 اگست, 2025 19:18

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے کل صوبے بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بیان میں کہا کہ کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں، شہدا کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ باجوڑ کیلئے امدادی سامان لے جانے والا کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش ہوا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔