آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 700 سیاح محفوظ مقام پر منتقل

میرپور: آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑے ریسکیو آپریشن میں 700 سیاح محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق طوفانی بارشوں سے 800 کے قریب سیاح نیلم کے علاقے رتی گلی میں پھنسنے کی اطلاعات تھیں جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر صبح 7 بجے شروع آپریشن دوپہر 3:30 بجے ختم ہوا۔
اطلاعات کے مطابق 98 گاڑیوں اور 700 سے زائد سیاحوں کو رتی گلی سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ پانچویں کلومیٹر پر ڈیڑھ کلو میٹر سڑک بہہ جانے کے باوجود آپریشن جاری رکھا گیا۔
سیاحوں کو پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے مین روڈ تک پہنچایا گیا جبکہ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی، ایس ڈی ایم اے اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔
آزادکشمیر میں تمام سیاحوں کے لیے رہائش اور کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








