فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرہ عوام کیلئے اہم اقدام

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق اہم ہدایت کر دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا فوج سیلاب متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، عوام کی مدد کیلئے اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جارہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ کے پی کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کر دی، پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن سیلاب متاثرہ عوام کی امداد کیلئے مختص کردیا۔
پاک فوج ایک دن کا راشن تقریباً600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل، جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں، آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی فیلڈ مارشل کی ہدایت پر تعینات کر دیے گئے جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن کو پہلے ہی متاثرین کی بحالی کیلئے تعینات کردیاگیا تھا۔
پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








