پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، حبس کی کیفیت برقرار

16 اگست, 2025 09:15

کراچی: شہرِ قائد میں آج سمندری ہوائیں بند ہیں جس سے حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، شہر میں آج بھی موسم مرطوب رہے گا جبکہ شام و رات میں بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، دن کے اوقات درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔