پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

لاہور: حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

16 اگست, 2025 09:40

عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات کا اختتام ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اختتامی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب میں لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعا کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔