اورنگی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 7 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کا رہائشی ارسلان گھر کے باہر بیٹھا اپنی والدہ کا انتظار کررہا تھا جسے گلی میں گزرتے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے روند ڈالا۔
جاں بحق ارسلان کی والدہ گھروں میں ماسی کا کام کرتی ہیں، جبکہ والد نشے کے عادی ہیں، ارسلان تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا، واقعے میں ملوث ڈرائیور فرار ہوگیا اور ٹینکر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








