پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس مانگرو کی لانچنگ تقریب

16 اگست, 2025 13:00

تیسری ہنگورکلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالصمد تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل عبدالصمد نے کہا کہ پاک بحریہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھیں گی، منصوبہ پاک چین دوستی میں نئی جہت کا اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے مطابق 4 آبدوزیں چین، 4 کراچی شپ یارڈ میں تیار ہوں گی، آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیں ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔