ربیع الاول کا چاند کب نظر آئیگا؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

When Will the Rabi-ul-Awwal Moon Be Sighted? SUPARCO Makes Prediction
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ماہ ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔
اسپارکو کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 24 اگست کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو 12 ربیع الاول بروز جمعرات، 5 ستمبر کو ہوگی۔
ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے، جبکہ 24 اگست کو غروبِ آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہو چکی ہوگی، جو رویتِ ہلال کے لیے ایک موزوں وقت تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








