پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری

17 اگست, 2025 18:10

پشاور: پاک فوج کی انجینئر کور کی شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش، رابطہ سڑکوں کی بحالی، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں جبکہ بونیر کے گاؤں بشنوئی، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے اور لاشوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

بیان کے مطابق شانگلہ کے علاقے الوچ اور چکیسر کو ملانے والی سڑک کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔