پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ؐخیبرپختونخواہ میں سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ

17 اگست, 2025 23:54

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں سیلاب متاثرین کیلئے 2 لاکھ 50ہزار یونٹس پنٹاویلنٹ ویکسین جبکہ 1لاکھ 50 ہزار یونٹس خسرہ شامل ہے۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ امدادی کھیپ میں روبیلا ویکسین 291,500 سرنجز اور 3,000 سیفٹی باکسز بھی شامل ہیں جبکہ 30ہزار ملیریا کی تیز تشخیص کے RDT کٹس،60,000 پرائمیکوئن گولیاں اور 10ہزار مچھر دانیاں شامل ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، وزارت صحت کے تمام ادارے اس نا گہانی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔