پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فون کالز کیلئے بڑی سہولت فراہم

18 اگست, 2025 11:44

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فون کالز کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں موبائل فون صارفین کو اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رکھنے کے لیے تمام بڑی موبائل کمپنیاں مفت آن نیٹ وائس کالز کی سہولت فراہم کر رہی ہیں، تاکہ متاثرہ افراد اس مشکل وقت میں بلا رکاوٹ رابطہ برقرار رکھ سکیں۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک متاثرہ علاقوں میں موجود 72 فیصد سے زائد ٹیلی کام سائٹس کو بحال کیا جا چکا ہے اور باقی سائٹس کی جلد بحالی کے لیے بھی کام جاری ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ خدمات کی تیز ترین بحالی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ صارفین کے بلاتعطل رابطے یقینی بنائے جا سکیں۔ اتھارٹی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر صارفین کی سہولت اور رابطے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔