پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

18 اگست, 2025 12:45

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 325 افراد جاں بحق اور 156 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 274 مرد، 30 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں اور فلیش فلڈ کی وجہ سے 336 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 233 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 217 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر اور بٹگرام میں پیش آئے۔

واضح رہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔