پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

18 اگست, 2025 13:45

سانگھڑ میں کار سے مردہ ملنے والے کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت سے کچھ لمحے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

دو روز قبل سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر ایک گاڑی سے نجی نیوز چینل سے وابستہ صحافی خاور حسین کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق صحافی کی پُراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاور حسین کے سر میں لگنے والی گولی ان کے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے چلائی گئی۔

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ گاڑی کی کھڑکیاں اندر سے بند تھیں، جبکہ پولیس نے فنگر پرنٹس، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے ہیں، خاور حسین کا کال ڈیٹا ریکارڈ 24 گھنٹوں میں حاصل کیا جائے گا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاور حسین نے اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد دو بار ریسٹورینٹ کا رخ کیا اور پھر واپس گاڑی میں جا بیٹھے۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے خاور حسین کو ریسٹورینٹ آتے جاتے دیکھا، تاہم کسی نے بھی گولی چلنے کی آواز سننے کی تصدیق نہیں کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔