پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

18 اگست, 2025 14:56

محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 1447 ہجری کے ربیع الاول کا چاند 24 اگست بروز ہفتہ نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلامی مہینے کا آغاز 25 اگست بروز پیر کو متوقع ہے۔

 ادارے کے مطابق چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی، جب کہ 24 اگست کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے موزوں صورتحال تصور کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 24 اگست کو غروب آفتاب کے وقت 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، جبکہ وہ سورج غروب ہونے کے بعد 44 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جو رؤیت کے لیے کافی وقت ہے۔

 ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے، لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔