پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سیاستدان کے بگڑے بیٹے کی اسکوٹی کو ٹکر، لڑکی پر سر عام تشدد کی ویڈیو وائرل

18 اگست, 2025 16:21

ملتان کے علاقے شیر شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں سلمان قریشی کے بیٹے نے لڑکی کی سکوٹی کو ٹکر ماردی اور لڑکی کو سرعام سڑک پر تشدد کا نشانہ بنانا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق 16 اگست کے روز میاں سلمان قریشی کا بیٹا گاڑی میں جا رہا تھا جبکہ ایک لڑکی اپنی سکوٹی پر ساتھ ساتھ سفر کر رہی تھی۔

اسی دوران مبینہ طور پر لڑکے نے جان بوجھ کر اسکوٹی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں لڑکی سڑک پر گر گئی۔ لڑکی نے اٹھ کر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے گاڑی پر پتھر ماراجس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ لڑکی مارپیٹ کے بعد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے جانے کی کوشش بھی کی گئی۔ اس واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

مقامی رہائشیوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ذمے داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔