پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حکومت پنجاب لاہور میں ٹرام سروس کب شروع کرے گی؟

18 اگست, 2025 17:57

لاہور: حکومت پنجاب نے آئندہ سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کے مطابق ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا جس کے بعد ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے شروع ہوگی۔

بلال اکبر نے بتایا کہ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جب کہ  منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی اورگوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی۔

بلال اکبر کا کہنا تھاکہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میٹرو منصوبے کی لاگت 110 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے اور گوجرانوالہ میٹرو منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔