ٹرمپ ٹیرف، پاکستان کی امریکا کو برآمدات سے متعلق سفارشات تیار

Trump tariffs, Pakistan's recommendations on exports to the US ready
پاکستان نے امریکا کےساتھ تجاری معاہدے کے بعد برآمدات سے متعلق سفارشات تیار کرلیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی کمیٹی یہ سفارشات وزیر اعظم کو جلد پیش کرے گی جب کہ پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف کو تمام شراکت داروں نے خوش آیند قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات کے لیے سفارشات ملک کے بڑے ایکسپورٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں۔
پاک امریکا دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مالی سال 2024-25 میں پاک-امریکا تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی ہیں۔
ابھی تک پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں امریکا سے پاکستان کو درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
امریکی مارکیٹ میں پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات اور چاول کی برآمدات زیادہ ہیں، امریکا کی درآمدات میں ایک سال کے دوران 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکا کی پاکستان کو کپاس، لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات زیادہ ہیں اس کے ساتھ سویابین، کوئلے، کیمیکل ووڈ پلپ، ٹربو جیٹ اور گیس ٹربائن بھی درآمدات شامل میں شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












