پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

تمام اسکول ایک ہفتے کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

19 اگست, 2025 11:00

خیبرپختونخوا حکومت نے خراب موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے بالائی اور سرد ترین پہاڑی اضلاع میں قائم تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پہاڑی علاقوں کے اسکول 19 اگست سے 25 اگست تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ ان علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات صرف ایک ماہ یعنی یکم جولائی سے 31 جولائی تک دی جاتی ہیں، جبکہ میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 31 اگست تک جاری رہتی ہیں۔

تاہم، معمول کے مطابق اسکول کھلنے کے بعد موسم کی شدت اور کلاؤڈ برسٹ کے خطرات کے باعث حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔