کلاؤڈ برسٹ کے دوران جان کیسے بچائی جائے؟ حفاظتی تدابیر جانیے

کلاؤڈ برسٹ کے دوران جان کیسے بچائی جائے؟ حفاظتی تدابیر جانیے
کلاؤڈ برسٹ ایک بہت تیز اور اچانک ہونے والی بارش ہے جو فوراً سیلاب، زمین کھسکنے اور تباہی کا سبب بنتی ہے۔
عام طور پر یہ پہاڑی علاقوں میں دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق میدانی اور شہری علاقے بھی اس خطرے سے محفوظ نہیں ہیں۔
کلاؤڈ برسٹ کو نہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کی درست پیش گوئی ممکن ہے، مگر اگر کبھی یہ صورتحال سامنے آ جائے تو سمجھداری اور بروقت فیصلوں کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
پہاڑی علاقوں کے لیے احتیاطی تدابیر
ندی نالوں اور کھائیوں سے فوری طور پر دور ہو جائیں کیونکہ طغیانی کا پانی اچانک آتا ہے۔
وادیوں یا پہاڑ کی بجائے کسی اونچی جگہ پر پناہ لیں۔
ڈھلوانوں اور کچے پہاڑی حصوں سے بچیں تاکہ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار نہ ہوں۔
پلوں کے قریب کھڑے ہونے یا چھپنے سے گریز کریں، وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں۔
کھلی اور محفوظ جگہ کا انتخاب کریں۔
میدانی علاقوں کے لیے احتیاطی تدابیر
برساتی نالوں یا چھوٹے دریا کے پاس جانے سے گریز کریں۔
بجلی کے کھمبوں، بڑے درختوں اور کمزور دیواروں سے دور رہیں تاکہ کرنٹ لگنے یا دیوار گرنے کا خطرہ نہ ہو۔
اگر پانی بھر جائے تو قریبی اونچی عمارت یا اپنی چھت پر چلے جائیں۔
موٹر سائیکل یا کار میں پانی والے راستے سے گزرنے کی کوشش نہ کریں، یہ بہہ سکتی ہیں۔
گھر میں ایمرجنسی بیگ تیار رکھیں، جس میں خشک خوراک، پینے کا پانی، فرسٹ ایڈ، ٹارچ اور پاور بینک لازمی ہو۔
مشترکہ احتیاطیں
موبائل فون ہمیشہ چارج رکھیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں۔
خاندان کے افراد کے لیے ایک پہلے سے طے شدہ محفوظ مقام ہونا چاہیے جہاں سب اکٹھے ہوسکیں۔
ریسکیو اور حکومتی اداروں کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔
پرسکون رہیں، کیونکہ زیادہ نقصان گھبراہٹ میں غلط فیصلے کرنے سے ہوتا ہے۔
یاد رکھیں! کلاؤڈ برسٹ کی صورت میں سب سے پہلی ترجیح اونچی جگہ پر پہنچنا اور پانی کے بہاؤ سے دور رہنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









