پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سوات میں اسکول پرنسپل کی حاضر دماغی سے 936 بچے سیلابی ریلے سے محفوظ

19 اگست, 2025 12:00

سوات میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے کئی علاقے لپیٹ میں لے لیے۔

ایک سرکاری اسکول کی عمارت بھی پانی کی زد میں آئی، لیکن پرنسپل کی بروقت حکمتِ عملی نے بڑی تباہی کو ٹال دیا۔

سیلابی ریلا اچانک اسکول کے قریب پہنچا تو پرنسپل نے گھبراہٹ کے بجائے حوصلے اور دانشمندی سے فیصلہ کیا اور 936 بچوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دو مکانات مکمل تباہ اور 49 کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق 2 اسکول سیلاب میں بہہ گئے جبکہ 13 دیگر عمارتیں متاثر ہوئیں۔

اسی طرح بونیر میں شدید کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں چھ تعلیمی اداروں کی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، مجموعی طور پر اس تباہی میں 401 افراد جاں بحق اور 671 شدید زخمی ہوئے۔

اس وقت ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔