پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، اسحاق ڈار

19 اگست, 2025 12:20

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی وکلا فورم سے خطاب کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدے کو کسی صورت یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی آبی سلامتی کیلئے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پاکستانی نژاد برطانوی وکلا کمیونٹی نے بھارتی غیر قانونی اقدام کی مذمت کی۔

پاکستانی نژاد برطانوی وکلا نے معاملے پر برطانیہ میں قانونی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا، ٹاسک فورس معاہدے کے تحت پاکستان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔