پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

طوفانی بارش کی پیشگوئی؛ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

19 اگست, 2025 12:03

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں بارش 22 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ بارش کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہونے کی توقع ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں رین ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب کا عمل جاری رکھا جائے گا، جب کہ انڈر پاسز کے نکاسی نظام کو بھی فعال حالت میں رکھا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کا عمل مون سون کے اختتام تک جاری رہے گا اور اب تک شہر کے مختلف نالوں سے 30 لاکھ 24 ہزار کیوبک فٹ سے زائد کچرا نکالا جا چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔