پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو لیول دنیا کے عظیم سائنسدانوں سے بھی آگے

19 اگست, 2025 13:58

برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو لیول دنیا کے عظیم سائنسدانوں سے بھی آگے ہے۔

برٹش میڈیا نے ماہ نور چیمہ کے آئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے ماہ نور نے کہا کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی مضمون پر پوری توجہ دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حوصلہ افزائی کی جو بڑا اعزاز ہے، دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

انہوں نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔