پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حکومت نے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا

19 اگست, 2025 14:10

حکومت نے مالی سال 26-2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے دیت کی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق نئی مالی سال کے لیے دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ مقررہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے مساوی ہے، جو اسلامی شرعی اصولوں کے مطابق دیت کی بنیاد بنتی ہے۔

 حکومت ہر سال اسلامی کیلنڈر کے مطابق دیت کی رقم کا تعین کرتی ہے، جس کا اطلاق قتلِ خطا یا بعض دیگر شرعی معاملات میں کیا جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔