پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ڈکی بھائی سے متعلق ایف آئی اے کے انکشافات

19 اگست, 2025 16:48

یوٹیوبر سعد عرف ڈکی بھائی کے گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی نے تشہیر کے لیے گیمبلنگ ایپ سے کروڑوں روپے وصول کیے، یوٹیوبر جوئے کی 12 ایپس کی تشہیر میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کو متعدد بار تفتیش میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں شامل نہ ہونے پر ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا، سعد عرف ڈکی بھائی کو بیرون ملک فرار ہوتے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کو مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت لے جایا گیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجینسی کے حوالے کیا گیا۔

ڈکی بھائی پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ڈکی بھائی نے یوٹیوب اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیٹنگ ایپس کو فروغ دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔