پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

آذربائیجان کے اعلیٰ سطح وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

19 اگست, 2025 19:25

اسلام آباد: آذربائیجان کے اعلیٰ سطح وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ایئر چیف سے ملاقات کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے اعلیٰ سطح وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق آذربائیجان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت نائب وزیر ڈی جی ڈیفنس نے کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،

بیان کے مطابق دفاعی تعاون، تربیت اور تکنیکی مہارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔