پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش،نشیبی علاقوں میں پانی جمع، کئی علاقوں میں بجلی غائب، تقریبات منسوخ

19 اگست, 2025 23:06

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ بارش کے پیش نظر مختلف سرکاری و نجی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سے اب تک سب سے زیادہ بارش کلفٹن میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 70 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آیندہ 3 سے 4 دنوں تک کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک نظام متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔