پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ ازبکستان، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں

21 اگست, 2025 19:32

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ازبکستان کے سرکاری دورہ پر تاشقند پہنچے جہاں انھوں نے سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف، وزیر دفاع میجر جنرل شخرات خولموخامیدوف اور سیکرٹری قومی سلامتی کونسل لیفٹیننٹ جنرل وکٹر محمدوف سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں بدلتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی جیو پولیٹیکل اور سکیورٹی صورت حال پر بات چیت سمیت فریقین کا دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ گہرے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر ازبکستان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔