پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو تیار

22 اگست, 2025 09:00

کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے جبکہ آج دوپہر تک موجودہ اسپیل کمزور ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام تک سسٹم شہر کی حدود سے نکل جائے گا جبکہ 27 اگست سے ایک بار پھر ایک اور سسٹم شہر کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع اس وقت ابرآلود اور سمندری ہوائیں جزوی بحال ہیں، مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 31 ڈگری تک محسوس کی جائیگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔