پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال جانیے!

22 اگست, 2025 10:00

کراچی: شہر میں بارش کے بعد کی صورتحال جان لیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، شاہراہ پاکستان پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

طارق روڈ انڈر پاس سے بھی پانی کی نکاسی کر دی گئی، ایم اے جناح روڈ اور کے ایم سی بلڈنگ سے بھی پانی نکال دیا گیا۔

یونیورسٹی روڈ پر مختلف مقامات پر بارش کا پانی موجود ہے، پرانی سبزی منڈی کے پاس بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

کورنگی لائنسنس برانچ کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے جبکہ جہانگیر روڈ کے مختلف مقامات پر بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔

گرومندر پر بھی پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، پیپر مارکیٹ، اردو بازار سے بھی پانی کی نکاسی نہ کی جاسکی۔

کورنگی کازوے جانے والے دونوں ٹریک تاحال بند ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔