پاک فوج کا بونیر، سوات ،صوابی اور شانگلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن ساتویں روز بھی جاری

پاک فوج کی جانب سے بونیر، سوات، صوابی، شانگلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کور آف انجینئرز کے دستے راستے کھولنے اور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
لاشیں اور زخمیوں کو ڈھونڈنے کیلئے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی مصروف ہے۔
پاک فوج کی میڈیکل ٹیمز متاثرہ مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی جہاں مقامی افراد اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد نفسیاتی مسائل سے دوچار ہونے لگے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









